ہومJharkhandپٹھان تنظیم کے ممبران کا توسیعی اجلاس اختتام پذیر

پٹھان تنظیم کے ممبران کا توسیعی اجلاس اختتام پذیر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

31 ایگزیکٹو ممبران کو اعزاز سے نوازا گیا

تنظیم پورے ضلع میں پھیلے گی: ایوب راجہ خان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19جولائی: پٹھان تنظیم کے فعال ممبران کا توسیعی اجلاس 19 جولائی بروز ہفتہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام نامزد ممبران کو اعزاز سے نوازا گیا۔ معلوم ہو کہ پنچایت کمیٹیوں کے ورکنگ ایریا میں توسیع کرتے ہوئے 31 ایگزیکٹو ممبران نامزد کیے گئے تھے۔ ان تمام ممبران کو پھولوں کے ہار، عمامہ اور پٹھان تنظیم کا سرٹیفکیٹ دے کر نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت پٹھان تنظیم کے صدر ایوب راجہ خان نے کی اور نظامت حاجی فیروز جیلانی نے کی۔پٹھان تنظیم کے صدر ایوب راجہ خان نے کہا کہ پٹھان تنظیم نے 31 ایگزیکٹو ممبر بنائے ہیں جو اپنے علاقے کی پنچایتوں اور تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ پٹھان تنظیم کے کام میں فعال شرکت کو یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کام کرنے والی پنچایتوں کی نمائندگی کرنے والے عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے تاکہ آپسی تال میل کے ساتھ بیداری اور سماجی کام کیا جاسکے۔ اس موقع پر پٹھان تنظیم کے سرپرست اشرف خان چنوں اور حاجی غلام ربانی کے علاوہ صدر ایوب راجہ خان، نائب صدر محمد وسیم خان، جنرل سیکرٹری محمد سجاد خان، سیکرٹری رضوان خان، خزانچی توصیف احمد خان نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ پٹھان تنظیم کی جانب سے 31 ایگزیکٹو ممبران کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ایوب راجہ خان، شہزاد ببلو، محمد وسیم، توصیف خان، صحافی حاجی فیروز جیلانی، شاہد اختر ٹکلو، صحافی عادل رشید وغیرہ نے حصہ لیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version