ہومJharkhandسابق وزیر عالمگیر کے او ایس ڈی سنجیو لال کی ضمانت پر...

سابق وزیر عالمگیر کے او ایس ڈی سنجیو لال کی ضمانت پر بحث مکمل، فیصلہ محفوظ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی،:۔ ٹینڈر گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے ملزم سابق وزیر عالمگیر عالم کے او ایس ڈی کی ضمانت پر رانچی پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔ بدھ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہوئے جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنجیو لال کو ای ڈی نے 11 مئی کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ساتھ ہی، ای ڈی نے اس معاملے میں ریاست کے سینئر آئی اے ایس افسر منیش رنجن سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ ایجنسی نے سنجیو لال کے ٹھکانے سے 35 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم برآمد کی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version