ہومJharkhandکولہان میں ہاتھیوں کے حملے جاری

کولہان میں ہاتھیوں کے حملے جاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تین بچوں سمیت ایک خاندان کے پانچ افراد ہلاک

مغربی سنگھ بھوم، 07 جنوری (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقے نووامونڈی بلاک کے تحت جیٹیا پنچایت کے بابریہ گاؤں سے منگل کی رات ایک ایسا واقعہ سامنے آیا، جس نے پورے کولہان علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ منگل کی رات جنگلی ہاتھی کے اچانک حملے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں ایک شوہر، بیوی اور ان کے تین معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ خاندان کا صرف ایک بچہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ تاہم محکمہ جنگلات نے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ نکسل متاثرہ علاقہ ہونے کی وجہ سے محکمہ جنگلات کے لوگ بدھ کی صبح تک یہاں نہیں پہنچ سکے۔اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں سناتن مرال، ان کی بیوی جونکون کوئی، ان کے دو چھوٹے بچے اور اسی گاؤں کے موگدا لاگوری شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رات کے وقت سبھی اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ ایک جنگلی ہاتھی نے حملہ کر کے گھر کو توڑ دیا۔ ایک ہی گھر میں والدین اور بچوں کی لاشیں دیکھ کر گاؤں والے خوفزدہ ہوگئے۔ واقعے کے بعد بابریہ گاؤں میں سوگ کی کیفیت ہے۔ہاتھیوں کا خطرہ صرف بابریہ گاؤں تک ہی محدود نہیں رہا۔اسی دوران ، بڑا پاسیا گاؤں میں ایک دیہی باشندے کی جان چلی گئی، جب کہ لمپائی سائی گاؤں میں ایک اور دیہی باشندے کو ہاتھی نے روند کر ہلاک کر دیا۔ دونوں گاؤوں میں متاثرین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، لیکن واقعات کا انداز یکساں ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ دس دنوں کے دوران کولہان اور سارنڈا کے علاقوں میں ہاتھیوں کے حملوں میں 20 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے باوجود کوئی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ٹھوس اور موثر اقدام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے گاؤں والوں میں شدید غصہ اور خوف پھیل گیا ہے۔کولہان، سارنڈہ اور آس پاس کے جنگلاتی دیہات میں صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ کئی دیہات کے مکین رات کے وقت اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ بنڈو جیسے علاقوں کے دیہی باشندے جان بچانے کے لئے رووام اور دیگر نسبتاً محفوظ دیہاتوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔ خواتین، بچے اور بوڑھے اس سرد موسم میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version