ہومJharkhandہزاری باغ میں پھر ہاتھیوں کا حملہ، خاتون ہلاک، شوہر زخمی

ہزاری باغ میں پھر ہاتھیوں کا حملہ، خاتون ہلاک، شوہر زخمی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

24 گھنٹے میں سات افراد جان بحق، متاثرہ علاقوں میں دفعہ 163 نافذ

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاری باغ، 14 فروری:۔ ضلع میں جنگلی ہاتھیوں نے ایک بار پھر تباہی مچاتے ہوئے ایک خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران ہاتھیوں کے حملوں میں سات افراد کی جان جا چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ ہاتھیوں کا جھنڈ چورچو بلاک کے بہیرا پنچایت کے کجری بھورکنڈا ٹولہ میں داخل ہوا اور ایک کچے مکان کو نشانہ بنایا۔ گھر میں سو رہی پھل منی دیوی موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ ان کے شوہر راجیش مرمو پچھلے راستے سے نکلنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے، جن کا علاج جاری ہے۔ صدر ایس ڈی او نے بتایا کہ گوندوار علاقہ میں پیش آئے اس افسوسناک واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کی اطلاع پر دفعہ 163 نافذ کر دی گئی ہے، تاہم ضروری سماجی تقاریب کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ یہ حکم 13 فروری 2026 سے اگلے احکام تک مؤثر رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر ششی پرکاش سنگھ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کر کے صورت حال کی مسلسل نگرانی اور دیہی علاقوں کی حفاظت کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہاتھیوں کے قریب نہ جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version