جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،29 مارچ:۔ رام گڑھ شہر میں عید کی نماز کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے دوساد محلہ قادریہ مسجد کے امام مولانا کلیم الدین رضوی نے بتایا کہ شہر رام گڑھ میں عید کی نماز کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔ رام گڑھ شہر کے دوساد محلہ قادریہ مسجد میں عید کی نماز صبح 9:00 بجے، سوداگر محلہ مسجد میں عید کی نماز صبح 8:45 بجے، اقراء مسجد کربلا محلہ میں عید کی نماز صبح 9:15، جامع مسجد گول پارک میں صبح9:30 بجے، نئے سرائے میں عید کی نماز 9:30 بجے، مدینہ مسجد نئے سرائے میں صبح 9:15 پر، اقصیٰ مسجد نئے سرائے میں 9:15 پر، سرسید کالونی مسجد میں صبح 8:45 بجے، ابراہیم بس اسٹینڈ مسجد میں 8:45 بجے اور نوری مسجد کانکے بار میں صبح 9:00 بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ ادارہ شریعہ رام گڑھ ضلع کا اجلاس ہفتہ کو گول پارک جامع مسجد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مولانا انور حسین قادری نے کی۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر رام گڑھ ادارہ شریعہ ضلعی صدر مولانا حبیب عالم، مولانا کلیم الدین رضوی، قاری مشتاق، مولانا صدام حسین، مفتی عبدالقدوس وغیرہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں لوگوں نے چاند دیکھنے کی کوشش کرنے کی اپیل کی۔ لیکن اگر چاند نظر نہیں آیا تو وہ ادارہ شریعت کی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا۔
