ہومJharkhandفلائٹ منسوخ ہونے سے ورلڈ میڈیکل سمٹ میں نہیں پہنچ سکے ڈاکٹر...

فلائٹ منسوخ ہونے سے ورلڈ میڈیکل سمٹ میں نہیں پہنچ سکے ڈاکٹر عرفان انصاری، وزیر اعظم سے ہائی ٹیک حل کا مطالبہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی، 19 دسمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ حکومت کے صحت، طبی تعلیم، خوراک سپلائی اورڈزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری دہلی میں منعقد ورلڈ میڈیکل سمٹ میں شامل نہیں ہو سکے کیوں کہ دہلی میں شدید فضائی آلودگی، گھنے کہرے اور اسموگ کی وجہ سے رانچی سے دہلی جانے والی کئی فلائٹس منسوخ ہو گئی ہیں۔
دہلی میں منعقد اس ورلڈ میڈیکل سمٹ میں دنیا کے 107 ممالک کے وزرائ صحت، ڈاکٹر، ماہرین اور میڈیکل ایکسپرٹ حصہ لے رہے ہیں۔ کانفرنس میں ملک کے وزیراعظم، مرکزی وزیر صحت سمیت تمام ریاستوں کے وزراء صحت کی شرکت تجویز ہے۔ اس بین الاقوامی کانکلیو میں ڈاکٹر عرفان انصاری کو بھی جھارکھنڈ کی نمائندگی کرنی تھی، لیکن خراب موسم اور کم ہوتی ہوئی حد نگاہ کے باعث ان کی فلائٹ منسوخ ہو گئی، جس سے وہ کانفرنس میں شامل نہیں ہو پائے۔فلائٹ منسوخ ہونے کے بعد ڈاکٹر عرفان انصاری نے دہلی سمیت ملک کے بڑے میٹرو شہروں میں مسلسل بڑھتی فضائی آلودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی اب صرف ماحولیات کا مسئلہ نہیں رہا ہے بلکہ یہ ایک سنگین صحت اور انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ وزیر نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ہائی ٹیک مشینیں اور نئی سائنسی تکنیکیں فوری نافذ کی جانی چاہئیں۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ حالات اس قدر خوفناک ہو چکے ہیں کہ آلودگی کے باعث مریضوں کی جان تک جا رہی ہے۔ ایئر ایمبولینس بروقت پرواز نہیں کر پا رہی، جس سے سنگین مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہنگامی صحت خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جس کا براہِ راست اثر عام شہریوں کی جان پر پڑ رہا ہے۔
ڈاکٹر انصاری نے بتایا کہ آلودگی اور کہرے کی وجہ سے کئی فلائٹس مکمل طور پر منسوخ ہو گئی ہیں، جبکہ کچھ پروازیں گھنٹوں تاخیر سے چلائی جا رہی ہیں۔ اس سے عام مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر نے بڑھتی فضائی آلودگی کو صرف ماحولیات کا مسئلہ نہیں بلکہ صحت، ٹرانسپورٹ اور عوامی سہولیات سے منسلک سنگین بحران قرار دیا۔
ڈاکٹر انصاری نے اسے انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اب صرف تقریروں کی نہیں بلکہ ٹھوس اور موثر حل کی ضرورت ہے۔ صرف اسکیموں کے نام بدل دینے سے حالات نہیں بدلیں گے بلکہ نئی، مو¿ثر اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو عملی شکل دینا ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہر لمحے کی تاخیر کسی نہ کسی انسان کی جان پر بھاری پڑ سکتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version