ہومJharkhandضلع ای گورننس سوسائٹی سے متعلقہ گورننگ کمیٹی کی میٹنگ

ضلع ای گورننس سوسائٹی سے متعلقہ گورننگ کمیٹی کی میٹنگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تمام پنچایتوں میں ڈیجیٹل خدمات شروع کی جائے: ڈی ڈی سی

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،17؍جنوری: ڈی سی رمیش گھولپ کی ہدایات کے مطابق، ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا کی صدارت میں وکاس بھون کے ڈی ڈی سی آفس روم میں ڈسٹرکٹ ای گورننس سوسائٹی سے متعلق گورننگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں بنیادی طور پر ڈیجیٹل پنچایتوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر تمام پنچایتوں میں ڈیجیٹل خدمات کو 100 فیصد آسانی سے چلائیں تاکہ لوگوں کو پنچایت سکریٹریٹ سے مربوط کرکے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔اس میٹنگ میں سول سرجن دنیش پرساد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دنیش مشرا، ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر دولت ورما، سپلائی آفیسر منیندر بھگت، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر اندرا کمار، ای ڈسٹرکٹ منیجر نیز نوڈل آفیسر ای گورننس رتیش کمار گپتا، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر ای۔ آدھار دھرمیندر کمار سمیت دیگر افسران اور عملہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version