ہومJharkhandڈپٹی کمشنر کنچن سنگھ نے تاریخی رینگارِہ چرچ کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر کنچن سنگھ نے تاریخی رینگارِہ چرچ کا دورہ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

چرچ کو تاریخی مقام کے طور پر ترقی دینے کی تیاری

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا،10؍مارچ: سمڈیگا کی ڈپٹی کمشنر کنچن سنگھ نے ٹھیٹھئی ٹانگر بلاک میں واقع تاریخی ‘رینگارِہ چرچ‘ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کونپالامیں واقع علاقے کے پہلے چرچ کا بھی مشاہدہ کیا۔ سال 1965 میں تعمیر شدہ رینگارِہ چرچ کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کو دیکھ کر ڈپٹی کمشنر نے اس کی ستائش کی۔ چرچ کے پادری (پلی پروہت) نے انہیں چرچ کی تعمیر، تاریخ اور اس کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے چرچ کے احاطے میں موجود ثقافتی اور روایتی ورثے کے تحفظ پر خاص زور دیا۔ انہوں نے احاطے میں واقع سینٹ انتھونی اسکول کی عمارت کا بھی معائنہ کیا، جو برطانوی دور حکومت میں 1926 میں تعمیر ہوئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسکول کی عمارت کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔مزید برآں، انہوں نے چرچ کے احاطے میں پینے کے صاف پانی، بیت الخلا اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر کے تجویز بھیجنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی رینگارِہ چرچ کو ایک تاریخی مقام کے طور پر ترقی دے کر سیاحت سے جوڑنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ٹھیٹھئی ٹانگر کی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نوتن منج، سرکل آفیسر کملیش اوراؤں، ضلع پریشد ممبر اجے ایکا، چرچ کے پادری اور دیگر مقامی لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.