ہومJharkhandڈپٹی کمشنر نے رانچی شہر کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ...

ڈپٹی کمشنر نے رانچی شہر کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لوگوں کے مسائل سنے،ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کو ایکشن پلان تیار کر مسئلہ حل کرنے کی ہدائت دی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 29 جون :۔ ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے سنیچرکی دیر رات رانچی شہر کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ضلع میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے رانچی میونسپل کارپوریشن کمشنر سوشانت گورو اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پنچ شیل نگر، بندگھڑی اور سیواسدن کے آس پاس متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ حکام سے علاقے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تیار کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پانی جمع ہونے، نالوں کی صفائی، پانی کی نکاسی کے نظام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پنچشیل نگر اور بند گڑی میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے ریونیو میپ کے مطابق تجاوزات کی پیمائش کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔سیوا سدن کے قریب بارش سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ لوگوں کے مسائل کو غور سے سننے کے بعد انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم سے کہا کہ وہ ایکشن پلان تیار کرکے مسئلہ حل کریں۔پنچ شیل نگر اور بندگڑی میں مقامی لوگوں کے مسائل جاننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے انتظامی ٹیم کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے خاص طور پر ہدایت کی کہ جہاں سڑکوں پر پانی کھڑا ہو جائے وہاں احتیاط برتی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران متاثرہ علاقوں پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے اور پانی جمع ہونے کی صورت میں الرٹ جاری کیا جائے اور متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے رانچی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی، نالے اور سڑک پر تجاوزات نہ کریں تاکہ پانی جمع ہونے یا سیلاب جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور ہنگامی حالات میں صبر و تحمل سے کام لیں۔معائنہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (لا اینڈ آرڈر) راجیشور ناتھ آلوک، سب ڈویڑنل آفیسر رانچی صدر اتکرش کمار، میونسپل کمشنر سوشانت گورو، سب ڈویژنل مجسٹریٹ نذرت سدیش کمار، سٹی ایس پی اجیت کمار، سڑک کی تعمیر اور بجلی محکمہ کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version