ہومJharkhandڈپٹی کمشنر چندن کمار نے مشکوک جمع بندی کی منسوخی کے سلسلے...

ڈپٹی کمشنر چندن کمار نے مشکوک جمع بندی کی منسوخی کے سلسلے میں پریس کانفرنس کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

403.30 ایکڑ پر مشتمل مشکوک جمع بندی منسوخ کر دی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،8فروری:۔ڈپٹی کمشنر رام گڑھ چندن کمار نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو رام گڑھ ضلع کے تحت مانڈو علاقے میں 403.30 ایکڑ مشتبہ جمع بندی کی منسوخی سے متعلق معاملے کی جانکاری دی۔رام گڑھ ضلع کے تحت مانڈو علاقہ کے موضع چپرا میں غیر کاشت شدہ خاص قسم کی جنگلاتی زمین پر ۱مشتبہ جمع بندی کے قیام سے متعلق معاملے میں ڈپٹی کمشنر نیز ضلع مجسٹریٹ رام گڑھ چندن کمار نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مانڈو بلاک کے تحت تھانہ موضع چپرہ کے تھانہ نمبر 94، کھاتہ نمبر 7 میں اوما پڈو سین موڈک کے نام پر 168.30 ایکڑ، اسحاق میاں کے نام پر 150 ایکڑ اور وشوناتھ سین موڈک کے نام پر 85 ایکڑ، مجموعی طور پر 403.30 ایکڑ پر غیر منقولہ خاص جنگل زمین پر قائم مشتبہ زمین کو رد کر دیا گیا ہے۔مشکوک جمع بندی سے متعلق معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر رام گڑھ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور متعلقہ کیس میں بہار/جھارکھنڈ لینڈ ریفارمز ایکٹ 1950 کے سیکشن 4h کے تحت قائم کی گئی مشکوک جمع بندی کو عدالت نے منسوخ کر دیا، جس کے بعد محکمانہ طریقہ کار کے تحت جمع بندی منسوغ کی تصدیق کے لئے تجویز کمشنرشمالی چھوٹاناگپور ڈیویژن ہزاریباغ کو بھیجا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version