ہومJharkhandڈی سی نے وزیراعلیٰ کے مجوزہ پروگرام کے حوالے سے پنڈال کا...

ڈی سی نے وزیراعلیٰ کے مجوزہ پروگرام کے حوالے سے پنڈال کا معائنہ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 24؍نومبر: ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض احمد ممتاز نے 27 نومبر کو رام گڑھ ضلع کے گولابلاک کے لوکیّا ٹانڑ برلنگا میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے مجوزہ پروگرام کے لیے پنڈال کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پروگرام کے لیے اب تک کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مہمانوں اور عام لوگوں کے بیٹھنے کے انتظامات، اسٹیج، ڈی ایریا، ہیلی پیڈ، پارکنگ کے انتظامات اور پروگرام کے دوران پنڈال میں ضروری بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر آشیش اگروال، رویندر کمار گپتا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ سنجیت کمار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سدھا ورما وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version