ہومJharkhandڈی سی نے پرتاپور میں جاری سرکاری اسکیموں کا معائنہ کیا، عوامی...

ڈی سی نے پرتاپور میں جاری سرکاری اسکیموں کا معائنہ کیا، عوامی مسائل سے ہوئیں روبرو

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کستوربا گاندھی بالیکا آواسیہ ودیالیہ میں حفاظتی لاپرواہی پر دو نائٹ گارڈ معطل

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،10؍نومبر: ڈپٹی کمشنر کریتی شری جی نے آج پرتاپور بلاک میں مختلف ترقیاتی اسکیموں اور سرکاری اداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے رامپور پنچایت کے دھر دھری گاؤں، کولڈ اسٹوریج کمپلیکس، بلاک نیز سرکل دفتر، کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اور بروڑا پنچایت کے لپتا گاؤں میں واقع منریگا پارک کا زمینی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ڈی سی سب سے پہلے دھر دھری گاؤں پہنچیں، جہاں جے ایس ایل پی ایس کے تعاون سے خود امدادی گروپ کی دیدیوں (خواتین ممبران) نے 8 ایکڑ زمین پر مخلوط کاشتکاری کی تھی۔ کھیتوں میں بھنڈی، گوبھی، ٹماٹر، ہلدی، آلو، کریلا، جھینگا، کھیرا، گاجر، کدو سمیت مختلف سبزیوں کی کاشت دیکھ کر ڈی سی نے خوشی کا اظہار کیا۔ کسانوں کی آبپاشی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیپ بورنگ اور ڈرِپ ایریگیشن کی ہدایت دی۔ اس دوران ڈی سی نے دیہاتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے علاقائی مسائل سنے۔ موقع پر ڈی ڈی سی امریندر کمار سنہا، ایس ڈی او چترا محمد ظہور عالم، بی ڈی او ابھیشیک کمار، سی او وکاس کمار ٹڈو سمیت بڑی تعداد میں کسان موجود تھے۔
کستوربا گاندھی ودیالیہ میں سخت کارروائی
ڈی سی نے کستوربا گاندھی آواسیا بالیکا اعلیٰ ودیالیہ کا بھی معائنہ کیا۔ حال ہی میں دو طالبات کے اسکول سے باہر جانے کے واقعے میں لاپرواہی پائی جانے پر دو نائٹ گارڈز کو فوراً معطل کر کے ایک سال تک کسی بھی پوسٹنگ سے محروم رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اسکول کے آئی سی ٹی روم، سائنس لیب، ای-لرننگ کمرہ، ماہواری کمرہ، جم روم، اسمارٹ کلاس روم، کلاسز، کچن، جنریٹر روم اور ہوسٹل کا معائنہ کیا اور براہ راست طالبات سے بات چیت کر سہولیات کی جانکاری لی۔ڈی سی نے وارڈن سرِتا کماری، سُشما کماری اور انیتا کماری کو ہدایت دی کہ سکیورٹی، صفائی اور طالبات کی نگرانی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔ اسکول میں پانی کی سپلائی کے مسئلے کے جلد حل کا یقین دلایا۔اس کے بعد ڈی سی لپتا گاؤں پہنچیں، جہاں 14 ایکڑ زمین پر منریگا کے تحت تیار کیے جا رہے منریگا پارک کا معائنہ اور باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے پودے لگانے اور جاری ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ یہ پارک مالی سال 24-2023 ، 25-2024 اور 26-2025 کے منصوبوں کے تحت ایکتا آجیویکا سَکھی منڈل بروڑا سمیت 15 خود امدادی گروپ کی خواتین کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ڈی سی نے کہا کہ پارک کو کثیرالمقاصد بنانے کے لیے مختلف اسکیموں سے جوڑ کر مضبوط کیا جائے گا۔ اس موقع پر مُکھیا منیش کمار سنگھ نے ڈی سی اور دیگر افسران کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔ پروگرام میں جے ای شیوکمار داس اور جے ایس ایل پی ایس کے سوریاکانت کمار سمیت کئی لوگ موجود تھے۔معائنہ کے دوران ڈی سی نے پرکھنڈ و انچل دفتر میں عام لوگوں اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کر کے مقامی مسائل کی معلومات حاصل کیں اور متعلقہ افسران کو کئی ضروری ہدایات دیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version