ہومJharkhandرانچی کے ڈی سی اور ایس ایس پی نے گورنر سنتوش گنگوار...

رانچی کے ڈی سی اور ایس ایس پی نے گورنر سنتوش گنگوار کو سالگرہ پر مبارکباد دی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم نومبر:۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ منجوناتھ بھجنتری اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش رنجن ہفتہ کو راج بھون پہونچے اور جھارکھنڈ کے معزز گورنر سنتوش گنگوار کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں افسران نے گورنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی اچھی صحت، لمبی زندگی اور خوشگوار زندگی کی خواہش کی۔ گورنر گنگوار نے مبارکباد قبول کی اور اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے انتظامیہ اور پولیس کا کردار اہم ہے۔ گورنر نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مفاد میں ایمانداری اور لگن سے کام کریں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version