کیشَو مہتو کملیش کی صدارت میں آٹھ زونوں کے نگرانوں کی میٹنگ منعقد
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25؍ نومبر: انڈین نیشنل کانگریس جھارکھنڈ میں متحرک ترجمانوں، میڈیا پینلسٹس، ریسرچ کوآرڈینیٹرز، پبلسٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے میڈیا ٹیلنٹ ہنٹ کر رہی ہے۔جھارکھنڈ کو آٹھ زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش کی صدارت میں زوم کے ذریعے ہر زون کے لیے مقرر کردہ مبصرین کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں خصوصی طور پر ٹیلنٹ ہنٹ کے ایسٹرن زون انچارج اتل لودھے پاٹل اور کوآرڈینیٹر حامد حسین موجود تھے۔میٹنگ میں جھارکھنڈ ٹیلنٹ ہنٹ کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کی کوششوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ اس کے مقاصد کو حاصل کرنے اور کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مواصلات کے مختلف ذرائع سے پروگرام کی تشہیر ضروری ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے ریاستی کانگریس کےترجمان سونال شانتی نے کہا کہ آنے والی 27 اور 28 نومبر کو ہر زون کے لیے مقرر کردہ مبصرین کو پریس کانفرنس کرنے اور پروگرام کے تعلق سے لوگوں کو تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ درخواست کی آخری تاریخ یعنی 5 دسمبر تک زیادہ سے زیادہ درخواستیں وصول کی جاسکیں۔ یہ ہر اس شخص کے لیے ایک موقع ہے جو کانگریس کی اقدار اور نظریے سے وابستگی رکھتا ہے، واضح سوچ اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبان پر کمان رکھتا ہے اور کسی بھی میڈیم کے بغیر تنظیم میں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اچھی بات چیت کی مہارت رکھتا ہے۔ میٹنگ میں خاص طور پررویندر سنگھ، راجیو رنجن پرساد، شمشیر عالم، جیوتی سنگھ متھارو، راکیش سنہا ،ستیش پال مجنی، سونال شانتی، امولیا نیرج کھلکو، لال کشور ناتھ شاہ دیو، گجیندر سنگھ، نلین مشرا، ایم توصیف، انیل اوجھا، راکیش کرن مہتو،سنیل سنگھ، اختر علی، چیتو اورائوں، ششی بھوشن رائے، دیامنی بارلا، اودھیش پرجاپتی، شبانہ خاتون پرشانت پانڈے موجود تھے۔
