ہومJharkhandکانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کانگریس بھون میں منعقد

کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کانگریس بھون میں منعقد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایس آئی آر کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پاس کروائی جائے:پردیپ یادو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 31جولائی:پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق مانسون اجلاس سے پہلے کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کانگریس بھون میں لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو کی صدارت میں ہوئی۔ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش اور ریاستی کانگریس انچارج ڈاکٹر سیری بیلا پرساد میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پردیپ یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام لوگوں کے حق رائے دہی کو چھیننے کی کوشش کر رہا ہے اور کانگریس بھی جھارکھنڈ میں ایس آئی آر کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے ایس آئی آر کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پاس کروائی جائے۔اور جھارکھنڈ میں اس کی سخت مخالفت ہونی چاہیے تاکہ ملک بھر میں یہ پیغام جائے کہ یہ ایک بار پھر عام لوگوں کے حقوق کے خلاف ہے اور یہ آئین کے ذریعے دیے گئے عام لوگوں کے حقوق کو کچلنے کی کوشش ہے۔ سیشن کے دوران دیکھیں گے کہ اپوزیشن کا کیا کردار ہوگا، سیشن میں ضمنی بجٹ بھی پیش ہونے جا رہا ہے، اس کی تیاری پر بھی غور کیا گیا، اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر راجیش کچھپ، وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور، شلپی نیہا ترکی، ڈاکٹر رامیشور اورائوں، انوپ سنگھ، رام چندر سنگھ، ممتا دیوی، سونارام سنکو، نمن وکسل کونگاڑی، بھوشن باڑا، شویتا سنگھ، نشاط عالم موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version