ہومJharkhandکانگریس لیڈر کو ماری گولی ، علاج کے دوران موت

کانگریس لیڈر کو ماری گولی ، علاج کے دوران موت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پولیس معاملے کی تحقیقات میںمصروف

جدید بھارت نیوز سروس
گڈا،03؍جون: ضلع کے پوڑیاہاٹ بلاک میں مجرموں نے کانگریس پنچایت صدر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پیر کو نامعلوم مجرموں نے مہندر ٹوڈو کو گولی مار دی، جو کہ سابق مکھیا اور سی ایس پی آپریٹر بھی تھے۔ اس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت بہتر نہ ہونے پر اسے دیوگھر اور پھر درگاپور ریفر کیا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔
مجرم لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے
یہ واقعہ پوڑیاہاٹ تھانہ علاقہ کے قریب کا ہے، جہاں مہندر ٹوڈو اپنے گھر کے پاس تھا۔ مرنے سے پہلے ان کے بیان کے مطابق چار مجرم ممکنہ طور پر لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوڑیاہاٹ بلاک علاقہ کے ٹھاکر ناہن پنچایت کے سابق مکھیا مہیندر ٹوڈواپنے کام سے تلاٹانڑ گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم مجرموں نے سابق مکھیا کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے پہلے مکھیا شدید زخمی ہو گیا تھا۔ مکھیا کو گولی مارنے کے بعد مجرم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گڈا کے ایس ڈی پی او اشوک پریہ درشی اور پوڑیاہاٹ پولیس اسٹیشن انچارج فورس کے ساتھ وہاں پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔
ایس ڈی پی او نے واقعے کی تصدیق کردی
ایس ڈی پی او اشوک پریہ درشی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس تمام نکات پر کام کر رہی ہے۔ جہاں ایک طرف اس واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف متوفی اور اس کی بیوی دونوں ماضی میں مکھیا رہ چکے ہیں۔ ایسے میں پولس سیاسی دشمنی جیسے نکات پر بھی تفتیش کر رہی ہے۔دوسری جانب اس پورے معاملے پر مقامی ایم ایل اے پردیپ یادو نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے اور پولیس کو مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں سزا دینی چاہیے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version