ہومJharkhandکانگریس نے کئی ریاستوں کے انچارج بدلے

کانگریس نے کئی ریاستوں کے انچارج بدلے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کے۔ راجو کو جھارکھنڈ کی ذمہ داری دی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15 فروری:۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی )کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کی شام کو جھارکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا۔ کی راجو کو جھارکھنڈ کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ستیش پال منجانی نے یہ جانکاری دی۔
کے ۔راجو سابق آئی اے ایس افسر ہیں
کی راجو، جو فی الحال کانگریس کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اور اقلیتی محکمہ کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، کا تعلق حیدرآباد، تلنگانہ سے ہے۔ وہ سابق آئی اے ایس افسر ہیں اور راہول گاندھی کے قریبی لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔ کی راجو ایک تجربہ کار اور بہترین منتظم ہیں۔ ان کی رہنمائی میں جھارکھنڈ میں کانگریس کی تنظیم مضبوط ہوگی۔
کسے کہاں کا انچارج مقرر کیا گیا :
بھوپیش بگھیل: پنجاب
ڈاکٹر سید نصیر حسین: جموں کشمیر اور لداخ
رجنی پاٹل: ہماچل پردیش اور چندی گڑھ
بی کے ہری پرساد: ہریانہ
ہریش چودھری: مدھیہ پردیش
گریش چوڈانکر: تمل ناڈو
اجے کمار للو: اوڈیشہ
کے۔ راجو: جھارکھنڈ
میناکشی نٹراجن: تلنگانہ
سپتاگیری ایس الکا: منی پور، تریپورہ، سکم، ناگالینڈ
کرشنا الوارو: بہار
غلام احمد میر کی قیادت میں جھارکھنڈ میں کانگریس کی بہتر کارکردگی
آپ کو بتا دیں کہ غلام احمد میر کو دسمبر 2023 میں ہی جھارکھنڈ کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں کانگریس کی کارکردگی تسلی بخش رہی، جہاں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی نشستوں کی تعداد ایک سے بڑھ کر دو ہوگئی۔ پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 16 سیٹوں کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version