ہومJharkhandسڑک تحفظ ماہ کے تحت “نکڑ ناٹک پروگرام” کا انعقاد

سڑک تحفظ ماہ کے تحت “نکڑ ناٹک پروگرام” کا انعقاد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
دیوگھر، 13 جنوری؍ڈپٹی کمشنر و ضلع مجسٹریٹ نمن پریش لکڑا کی ہدایات کے مطابق اور ضلع ٹرانسپورٹ افسر جناب شَیلَیش پریہ درشی کی قیادت میں سڑک تحفظ ماہ 2026 کے تیرہویں دن سارواں بلاک علاقے میں “نکڑ ناٹک بمعہ آگاہی پروگرام” کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے عوام کو سڑک تحفظ کے قوانین کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔نکڑ ناٹک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، پانچوڈیہ، سارواں بازار اور بہراکنالی گاؤں جیسے گنجان علاقوں میں پیش کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ فنکاروں نے اپنے اداکاری کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ حادثات کا سبب بنتی ہے۔ سڑک حادثے میں اگرچہ انشورنس کمپنی سے ملنے والی رقم سے گاڑی دوبارہ خریدی جا سکتی ہے، لیکن مرنے والے انسان کو دوبارہ زندہ نہیں کیا جا سکتا۔اس کے علاوہ ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ یہ سر کو حادثات، جھٹکوں اور بیرونی اشیاء سے بچاتا ہے، جس سے سر کی چوٹ، دماغی نقصان اور چہرے پر لگنے والی چوٹوں کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ مزید برآں، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے وغیرہ کے نقصانات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔نکڑ ناٹک کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے سے سڑک حادثات سے بچا جا سکتا ہے، اور محفوظ ڈرائیونگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بچانے کا بھی ذریعہ ہے۔ اس موقع پر موجود تمام دیہاتیوں اور راہگیروں نے نہایت سنجیدگی سے ناٹک دیکھا اور سڑک تحفظ کے قوانین پر عمل کرنے کا عہد کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version