رانچی ،27 فروری(راست) جماعت اسلامی ہند بڑا گایں یونٹ کی جانب سے استقبال رمضان کے موقع پر مدرسہ فیض عام بڑا گائیں میں مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بستی کے خواتین، جی. آئی. او، ایس. آئی. او، سی. آئی. او اور انجمن اسلامیہ بڑا گائیں کے عہدیداران و ممبران کےعلاوہ گائوں کے نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سےہوا۔ جماعت اسلامی ہند بڑا گایں یونٹ کے امیر مقامی جناب ماسٹر معیز اختر نے افتتاحی گفتگو پیش کیے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کی جماعت ہر موقع پر لوگوں کی رہنمائی اور تربیت کرنا چاہتی ہے، جس کا ایک حصہ استقبال رمضان بھی ہے۔ وہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع اللہ قدوس فلاحی امام و خطیب المنار مسجد نےماہ نزول قرآن کے عنوان پر اپنی باتیں بہت ہی موثر انداز میں پیش کیے۔ مفتی طلحہ ندوی امام و خطیب جامع مسجد اپر بازار رانچی نے رمضان، تقوی اور امت مسلمہ کے عنوان سے اپنے باتیں رکھیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو قرآن سے اپنا تعلق مستحکم کرنے پر زور دیا۔وہیں ایڈوکیٹ رضا اللہ نے پرگرام سے خطاب کرتےہوئے اظہار تشکر پیش کیے۔ آخر میں مولانا منصور عالم مظاہری کے دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں بستی کے تمام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سکریٹری انجمن اسلامیہ جناب عبدالمطلب، آفتاب عام، منہاج اختر، ما سٹر نجات اللہ ،مصدق، کامران، عبدلحسیب، سلیم ظفر وغیرہ نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔
