ریلوے کی ترقی کے لیے 7536 کروڑ روپے مختص
رانچی،2؍فروری(پی آئی بی):جھارکھنڈ میں ریلوے انفراسٹرکچر کے شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ مسلسل بجٹ مختص کرنے میں غیر معمولی اضافے، نیٹ ورک کی توسیع، اسٹیشنوں کی تعمیر نو، مکمل بجلی کاری اور جدید ریل خدمات کے ذریعے ریاست میں ریلوے رابطوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔ اس سے مسافروں کی سہولیات میں بہتری کے ساتھ ساتھ ریاست کی مجموعی ترقی کو بھی رفتار ملی ہے۔آج نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشرقی بھارت کے مختلف ریلوے ڈویژنوں کے دفاتر میں مدعو صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘ویکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کے تصور کے مطابق یہ تمام کام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے ریلوے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ کی تقسیم میں 16 گنا اضافہ
سال 14-2009 کے دوران جھارکھنڈ کے لیے ریلوے کا سالانہ اوسط بجٹ 457 کروڑ روپے تھا، جو سال 27-2026 میں بڑھ کر 7536 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ تقریباً 16 گنا ہے۔
انفراسٹرکچر میں تبدیلی
ریاست میں اس وقت 63470 کروڑ روپے کے ریلوے کام جاری ہیں۔ اس سرمایہ کاری میں نئے ٹریک کی تعمیر، اسٹیشنوں کی تعمیر نو اور حفاظت سے متعلق کام شامل ہیں، جو پوری ریاست میں کیے جا رہے ہیں۔
امرت اسٹیشن یوجنا: جھارکھنڈ کے 57 ریلوے اسٹیشنوں کی مکمل تعمیر نو
امرت اسٹیشن یوجنا کے تحت جھارکھنڈ کے 57 ریلوے اسٹیشنوں کو مکمل تعمیر نو کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اسٹیشنوں کی جدید کاری کے لیے 2153 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اب تک 8 اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو چکا ہے، جن میں گووند پور روڈ (فیز-I)، را ج محل، شنکر پور، صاحب گنج، مدھوپور، گڈا، لوہردگا اور پسکا شامل ہیں۔
بہتر ریل رابطے
ریاست میں پریمیم ریل خدمات کی توسیع سے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ فی الحال وندے بھارت ایکسپریس کی 12 جوڑی خدمات، اور امرت بھارت ایکسپریس کی 4 جوڑی خدمات چل رہی ہیں۔
یو اے ای (UAE) کے پورے ریل نیٹ ورک سے زیادہ ہے جھارکھنڈ کا ریل نیٹ ورک
سال 2014 سے اب تک جھارکھنڈ میں تقریباً 1400 کلومیٹر نئے ریلوے ٹریک تعمیر کیے گئے ہیں، جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے پورے ریل نیٹ ورک سے زیادہ ہے۔ ریاست میں ریلوے نیٹ ورک کی 100 فیصد بجلی کاری مکمل ہو چکی ہے، جس کے تحت سال 2014 کے بعد سے 946 کلومیٹر ریل لائنوں کی بجلی کاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں 486 فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کیے گئے ہیں۔
کوچ (اعداد و شمار روٹ کلومیٹر میں)
کوچ (Kavach) منصوبے کے تحت جھارکھنڈ میں 917 کام/ٹینڈر جاری ہیں، جبکہ 1907 کام منظور کیے گئے ہیں۔ ریلوے انفراسٹرکچر کی یہ توسیع اور جدید کاری ریاست میں محفوظ، جدید اور موثر ریل ٹرانسپورٹ کے نظام کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
