ہومJharkhandریو نیو سے متعلق یک روزہ ورکشاپ میں شامل ہوئے کمشنر

ریو نیو سے متعلق یک روزہ ورکشاپ میں شامل ہوئے کمشنر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

زیر التواء مقدمات کے فوری نمٹارے پر زور

جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،یکم؍دسمبر: چترا کلکٹریٹ واقع آڈیٹوریم میں ریونیو معاملات سے متعلق مختلف مسائل پر مرکوز یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت شمالی چھوٹا ناگپور ڈویژن کے کمشنر پون کمار نے کی۔ ورکشاپ کا مقصد ریونیو انتظامیہ سے جڑے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور زیر التواء مقدمات کے تیز رفتار حل پر زور دینا تھا۔میٹنگ کے آغاز میں افسران کے ساتھ The Bihar Tenants Holdings (Maintenance of Records) Act, 1973، CNT Act, 1908، BLR Act, 1950، JBCA اور خاص محل سے متعلق قوانین و دفعات کی تازہ ترین تفصیلات شیئر کی گئیں۔ مختلف دفعات اور ترمیمات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں کن اقسام کے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر نمٹانا ضروری ہے۔ اسی کے ساتھ ریونیو عدالتوں میں زیر التواء مقدمات، زمین کی منتقلی، بندھن مکتی، داخلِ خارج، لیز، کھتیان-جمابندی، وراثت، نسب نامہ اور سرٹیفکیٹ سے متعلق موضوعات پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ڈویژنل کمشنر نے ہر حلقے کے زیر التواء معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریونیو معاملات میں تاخیر کا براہِ راست اثر عام شہریوں پر پڑتا ہے، اس لیے وقت بند اور شفاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ قانون میں موجود دفعات کی مکمل سمجھ کے ساتھ ہر معاملے کا حل کیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ طریقہ کار میں بہتری اور جوابدہی دونوں ناگزیر ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔اس اہم ورکشاپ میں ڈی سی کریتی شری جی ، ڈي ڈی سی امیندر کمار سنہا، اے سی اروند کمار، ایس ڈی او محمد ظہور عالم، ڈی ایل او ویبھو سنگھ کے علاوہ حلقہ افسران، بلاک ڈیولپمنٹ افسران اور مختلف محکموں کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version