اسکیموں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کریں: ڈی سی
جدید بھارت نیوزسروس
رام گڑھ ،5؍دسمبر: زرعی و دیگر متعلقہ شعبہ جات کے ذریعے کیے جا رہے کاموں کے حوالے سے جمعہ کو ڈپٹی کمشنر فیض اک احمد ممتاز کی ہدایت پر، ڈی ڈی سی آشیش اگروال کی صدارت میں ضلعی دفتر میں بلاک کے ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ڈی ڈی سی نے ضلع کے مختلف علاقوں میں زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ اتھارٹی (ATMA) کے تحت چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کی معلومات، پروجیکٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ATMA دنیش کمار رجاور سے حاصل کیں۔ ساتھ ہی سال 26-2025 میں چلائی جانے والی اسکیموں اور دیگر فصلوں کی کوریج کے تحت ہر بلاک میں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ مختلف اسکیموں کے اہداف کے مطابق حصول کو یقینی بنایا جائے۔ڈی ڈی سی نے زرعی اسکیموں کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسکیم پر خصوصی توجہ دیں اور اہل مستفیدین کو اسکیم سے جوڑنے کے لیے مہماتی انداز میں کام کریں۔ پی ایم کسم اسکیم کی جانچ کے دوران ڈی ڈی سی کو اطلاع دی گئی کہ اس وقت 2509 درخواستیں بلاک کے ذریعے تصدیق کے بعد ضلع کو موصول ہو چکی ہیں، جس پر ضلعی سطح کی کمیٹی کا اجلاس کر کے مستفیدین کو اسکیم کا فائدہ دینے کے ضروری ہدایات دی گئی۔ضلعی ماہی گیری دفتر کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نائب ترقیاتی کمشنر نے ضلعی ماہی گیری افسر آروپ چودھری سے ان کے دفتر کے کاموں اور اسکیموں کی تفصیلی پیش رفت کی جانچ کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی کہ اسکیموں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مستفیدین کو فائدہ پہنچایا جائے اور اسکیموں کا وسیع پیمانے پر فروغ یقینی بنایا جائے۔ضلعی تعاون دفتر کے جائزہ کے دوران ڈی ڈی سی نے ضلع کوآپریٹیو افسر منوج کمار سے ضلع میں کیے جانے والے کاموں کی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر گودام کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نائب ترقیاتی کمشنر نے ہدایت دی کہ علاقائی افسران سے باقاعدہ رابطے کے ذریعے کام میں تیزی لائی جائے اور 15 دن کے اندر اس سلسلے میں پیش رفت سے دفتر کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے دھان کی خریداری سمیت دیگر اسکیموں کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات بھی دی۔ ضلع مویشی پروری دفتر کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ڈی سی نے وزیراعلیٰ مویشی پروری ترقیاتی اسکیم کے تحت ہونے والے کاموں کی معلومات ضلع مویشی پروری افسر سے حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منتخب مستفیدین کے کھاتے بینک میں کھلوانے کا کام جلد مکمل کیا جائے اور مالی سال 26-2025 میں باقی رہ گئے مستفیدین کو جلد از جلد منتخب کیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی نے مویشی پروری کے شعبہ میں بہترین کام کرنے والے مستفیدین کی فہرست تیار کر کے فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی ڈی سی نے زرعی اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے شعبہ سے متعلق کیس اسٹڈی تیار کریں اور فراہم کریں۔زمین تحفظ دفتر کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نائب ترقیاتی کمشنر نے زمین تحفظ افسر کو ہدایت دی کہ اسکیموں کا وسیع پیمانے پر فروغ کریں اور ان کاموں میں مقامی نمائندگان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈی ڈی سی نے باغبانی اور دیگر زرعی شعبہ جات کے گزشتہ اور موجودہ مالی سال میں کیے گئے کاموں اور اہداف کے مطابق حصول کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات دی۔
