رانچی، 8 جنوری:۔ [جدید بھارت نیوز سروس] جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے عظیم مجاہدین آزادی اور جھارکھنڈ کی دھرتی کے بہادر سپوت، امر شہید شیخ بھیکاری اور ٹکیت امرائو سنگھ کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں دونوں شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور شہادت ملک کی آزادی کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں درج رہے گی۔
