رانچی کی تقریباً 4 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں رقم منتقل
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 05؍ اپریل: ریاستی حکومت کی اہمیت کی حامل ‘وزیراعلیٰ میّاں سمان یوجنا ‘ کے تحت رانچی ضلع میں مستفیدین کے درمیان مارچ کے مہینے کی سمان راشی کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ یوجنا کے تحت ضلع کی کل 3 لاکھ 89 ہزار 296 خواتین کے بینک کھاتوں میں آدھار بیسڈ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے 2500 روپے فی مستفید کی شرح سے کل 97 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔
مارچ کے مہینے میں مختلف بلاکوں اور شہری علاقوں میں ادائیگی کی صورتحال درج ذیل ہے:
انگڑا ۔ 16,701 مستفید
ارگوڑا شہری علاقہ ۔ 13,360 مستفید
بڑگائیں شہری علاقہ ۔ 9,683 مستفید
بیڑو ۔ 20,571 مستفید
بنڈو ۔ 8,440 مستفید
بنڈو نگر پنچایت ۔ 3,502 مستفید
بڑھمو ۔ 17,816 مستفید
چانہو ۔ 19,699 مستفید
ہیہل شہری علاقہ ۔ 15,245 مستفید
اٹکی ۔ 10,334 مستفید
کانکے ۔ 31,548 مستفید
کانکے شہری علاقہ ۔ 1,313 مستفید
کھلاری ۔ 9,580 مستفید
لاپنگ ۔ 11,342 مستفید
مانڈر ۔ 23,079 مستفید
نگڑی ۔ 17,856 مستفید
نگڑی شہری علاقہ ۔ 8,250 مستفید
نامکم ۔ 17,847 مستفید
نامکم شہری علاقہ ۔ 9,489 مستفید
اورمانجھی ۔ 18,147 مستفید
راہے ۔ 9,522 مستفید
راتو ۔ 18,545 مستفید
سلّی ۔21,120 مستفید
سوناہاتو ۔ 13,036 مستفید
تماڑ ۔ 18,491 مستفید
صدر شہری علاقہ ۔ 24,780 مستفید
ضلع مجسٹریٹ-کم-ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ، رانچی کی جانب سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام اہل مستفیدین کو یوجنا کا فائدہ بروقت اور شفاف طریقے سے حاصل ہو۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غلطی یا تاخیر نہ ہو اور اگر کسی مستفید کو رقم کی وصولی میں دشواری پیش آئے تو اس کا فوری حل نکالاجائے، ضلع انتظامیہ اس اسکیم کے موثر نفاذ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
