ہومJharkhandپہل گام دہشت گردانہ حملےپر وزیر اعلیٰ ہیمنت کا اظہار غم

پہل گام دہشت گردانہ حملےپر وزیر اعلیٰ ہیمنت کا اظہار غم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23 اپریل:۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے میں اب تک 26افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس دلخراش واقعہ پر ملک بھر کے رہنماؤں، کھلاڑیوں، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور عام شہریوں نے اپنے گہرے غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت کئی لیڈروں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ چونکا دینے والا ہے۔ مرنگ برو مرحوم کی روحوں کو سکون دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version