ایسٹر کی مبارک باد دی، تجارت، ثقافت اور کھیلوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال
جدید بھارت نیوز سروس
بارسلونا، 20 اپریل: ۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج اپنے وفد کے ساتھ بارسلونا میں دنیا کے مشہور ساگراڈا فیمیلیا کا دورہ کیا۔ ہیمنت سورین نے ٹیوٹ کر ایسٹر کی مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایم ایل اے کلپنا مرمو سورین، چیف سکریٹری الکا تیواری، ایڈیشنل چیف سکریٹری اویناش کمار، محکمہ صنعت کے سکریٹری اروا راجکمل، ڈائریکٹر انڈسٹریز سوشانت گورو اور وزیر اعلیٰ کے ذاتی مشیر اجے کمار سنگھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی اس دورے کے دوران تھیں۔
Happy Easter 🕊️✨
— Office of Chief Minister, Jharkhand (@JharkhandCMO) April 20, 2025
@HemantSorenJMM @sagradafamilia #GlobalJharkhand #CMHemantSoren #JharkhandAT25 pic.twitter.com/Jtghkr5x2v
اس دورے کا بنیادی مقصد جھارکھنڈ اور اسپین کے درمیان تجارت، ثقافت اور کھیل جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا۔ Sagrada Familia، جسے معروف معمار انتونی گاڈی نے ڈیزائن کیا ہے، ایک اہم ثقافتی اور تعمیراتی ورثہ سمجھا جاتا ہے۔ چیف منسٹر اور ان کے وفد نے گاوڈی کے دور اندیش فن تعمیر اور اس کی گہری ثقافتی اہمیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ جھارکھنڈ حکومت کا مقصد اس دورے کے ذریعے اسپین کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں کھولنا، ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ ’انڈیا ان بارسلونا‘ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، ’’جھارکھنڈ کے عزت مآب وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایک وفد کے ساتھ آج بارسلونا میں مشہور ساگراڈا فیمیلیا کا دورہ کیا۔ وفد نے انتونی گاڈی کے دور اندیش فن تعمیر اور اس کی گہری ثقافتی اہمیت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں‘‘۔
جھارکھنڈ کا وفد اسپین اور سویڈن کے اپنے دورے کے دوران ہسپانوی صنعتی اور توانائی گروپوں، سرمایہ کاروں اور عوامی اداروں سے بات چیت کرے گا۔ طے شدہ بزنس فورمز اور B2B میٹنگز ہسپانوی کمپنیوں کو جھارکھنڈ کے پرجوش صنعتی روڈ میپ، سرمایہ کاروں کی سہولت کی پالیسیوں اور پبلک پرائیویٹ تعاون کے مواقع سے آگاہ کریں گی۔ وفد سویڈن میں ملاقاتیں بھی کرے گا۔
