جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 23 جنور:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کچہری چوک کے قریب سبھاش چندر بوس اُدیان میں موجود نیتا جی کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ اور ونود پانڈے سمیت بنگالی سماج کے سرکردہ لوگ اور اسکولی بچے بھی موجود تھے۔
کلپنا سورین نے بھی خراج عقیدت پیش کیا
گانڈے کے ایم ایل اے اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے جدوجہد آزادی کے دوران نیتا جی کے دیے گئے نعروں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ‘تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی اور جئے ہند دوں گا ‘، ہم عظیم لیڈر نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ‘جیسے طاقتور نعروں کے ساتھ حب الوطنی کی چنگاری کو بھڑکا دیا۔ جئے ہند۔
