ہومJharkhandوزیر اعلیٰ ہیمنت داووس اجلاس میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کریں گے

وزیر اعلیٰ ہیمنت داووس اجلاس میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کریں گے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

عالمی سرمایہ کاروں کو ریاست کی معدنیات، صنعت اور دیگر وسائل سے روشناس کرایا جائے گا

جدید بھارت نیوزسروس
رانچی،7؍جنوری:۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب 19 سے 23 جنوری 2026 تک داووس (سوئٹزرلینڈ) میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے سالانہ اجلاس میں جھارکھنڈ سے ’جوہار‘ کی گونج سنائی دے گی اور ایک قبائلی عوامی نمائندے کے طور پر وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی موجودگی درج ہوگی۔ جھارکھنڈ اس کے ذریعے اہم معدنیات، کان کنی، الیکٹرانکس اور الیکٹرانکس اجزاء کی مینوفیکچرنگ، الیکٹرک وہیکل اور آٹوموبائل، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل کی تیاری، سیاحت اور جنگلاتی پیداوار جیسے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اور حکومت سے ملنے والے تعاون کی معلومات فراہم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ‘ویژن 2050’ کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان اقدامات کو مضبوطی دینے، جھارکھنڈ کو عالمی نقشے پر لانے اور ملک کی صفِ اول کی ریاستوں میں شامل کرنے کے لیے جھارکھنڈ کا وفد سوئٹزرلینڈ کے شہر داووس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے دورہ داووس کا مقصد سرمایہ کاری کے امکانات سے بھرپور جھارکھنڈ کو ایک اہم ترین مقام کے طور پر پیش کرنا، عالمی صنعت و تجارت کی بڑی شخصیات کے ساتھ مکالمہ قائم کرنا اور ریاست کے توجہ طلب شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو آگے بڑھانا ہے۔ اس دوران کثیر القومی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہ خیال اور جھارکھنڈ کی شبیہ کو ‘لامحدود مواقع کی ریاست کے طور پر پیش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ملک کا مرکزی وفد اور دیگر ریاستیں بھی ہیں ساتھ
اس اجلاس میں بھارت کی جانب سے مرکزی وفد اور دیگر ریاستوں کے وفود بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کے لیے ‘انڈیا پویلین میں مرکزی حکومت کی جانب سے جھارکھنڈ سمیت ملک کی چھ ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ “GROWTH IN HARMONY WITH NATURE” (فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ترقی) کے تھیم کے ساتھ اس اجلاس میں موجود رہے گا۔ اجلاس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر کے تقریباً 130 ممالک کے لگ بھگ 3000 نمائندے داووس 2026 میں حصہ لیں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم 2026 کا موضوع “مکالمے کی روح” (A Spirit of Dialogue) اور “ترقی کے نئے ذرائع کو تلاش کرنا” (Unlocking New Sources of Growth) رکھا گیا ہے، جس کے تحت عالمی معیشت سے وابستہ اہم مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔
ورلڈ اکنامک سمٹ
کیا ہے؟
ورلڈ اکنامک سمٹ کو بڑے پیمانے پر دنیا کے بااثر ترین عالمی پلیٹ فارمز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ یہ فورم مختلف ممالک کے سربراہان، پالیسی سازوں، صنعت کاروں اور مالیاتی اداروں کو معاشی، تکنیکی، تجارتی اور اسٹریٹجک مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ ریاست کی حکومت کا ماننا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر جھارکھنڈ کی موجودگی عالمی صنعت کاروں اور فیصلہ سازوں کے ساتھ براہِ راست رابطے قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے ریاست میں معاشی ترقی، آنے والی نسلوں کو عالمی چیلنجز سمجھنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تیزی آسکتی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version