جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 جون:۔ بھارت کے خلاباز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے Axiom-4 مشن کے تحت کامیابی سے خلا کا سفر طے کیا، جس پر پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شبھانشو شکلا نے چار دہائیوں بعد بین الاقوامی سطح پر خلا میں بھارت کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کی ہے۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک جذباتی پیغام میں ٹویٹ کیا:”آج پورا دیش گوروَانوت ہے… 4 دہائیوں کے بعد اتحاس دوہرایا گیا ہے۔Axiom-4 مشن کی اتحاسک انترکش یاترا کے لیے دیش کا پرتِنِدِتو کرنے والے جانباز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کو بہت بہت بدھائی اور جوہار۔”یہ مشن بھارت کے خلائی عزائم کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
