رانچی،7؍جنوری: ۔ [جدید بھارت نیوز سروس ]وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے کلپنا سورین نے اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر رام گڑھ واقع راجرپا میں چھنا مستکا مندر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے رسومات ادا کیں اور پوجا کی ۔ وزیر اعلیٰ نے چھن مستکا مندر میں پوجا ارچنا کر ریاست کے باشندوں کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کی۔ وزیر اعلیٰ نے ناریل پھوڑ کر رکشا سوتر بندھوایا اور سر جھکا کر ماں چھن مستیکا سے آشیرواد مانگا۔ اس موقع پر مذہبی پروہتوں نے روایت کے مطابق پورے رسم و رواج سے پوجا مکمل کرائی۔ اس موقع پر رجرپا مندر نیاس سمیتی کے ارکان نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور رکن اسمبلی کلپنا سورین کو تہنیتی نشان (یادگاری علامت) پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی۔
