جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 04 ستمبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور بی جے پی کے ریاستی صدر اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے پلاموں میں پولیس فورس اور عسکریت پسند تنظیم کے درمیان تصادم میں دو جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کہا کہ پلاموں کے مناتو علاقے کے تحت کیدل جنگل میں خصوصی آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکاروں سنتن مہتا اور سنیل رام کی شہادت انتہائی تکلیف دہ ہے۔وزیراعلیٰ نے مرنگ برو کے بہادر شہدا کی آتما کی شانتی کے لئے پرارتھنا کی اور سوگوار خاندانوں کو دکھ کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی ایشور سے دعا کی۔ آپریشن میں زخمی ہونے والے ایک اور فوجی کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں زخمی فوجی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔وہیں،بی جے پی کے ریاستی صدر اور حزب اختلاف کے رہنما بابولال مرانڈی نے پلاموں میں پولیس فورس اور شدت پسند تنظیم کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں دو جوانوں سنتن کمار اور سنیل رام کے شہید ہونے کی اطلاع ملنے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم ہمیشہ ان سپاہیوں کے شکر گزار رہیں گے جنہوں نے معاشرے میں امن قائم کرنے کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ایشور ا ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
