ہومJharkhandبھارتی سفارت خانے کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ کا سوئیڈش سرمایہ کاروں...

بھارتی سفارت خانے کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ کا سوئیڈش سرمایہ کاروں سے خطاب

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جھارکھنڈ میں سرمایاکاری کے امکانات کو عالمی سطح پر اجاگر کر بھارت لوٹے

جدید بھارت نیوز سروس
گوٹھن برگ (سویڈن)، 29 اپریل:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے سویڈن کا ایک اہم دورہ مکمل کر لیا ہے، جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا تھا۔ اس دورے کے دوران ان کی اہلیہ اور جھارکھنڈ کی ایم ایل اے محترمہ کلپنا سورین اور ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ وفد میں چیف سیکریٹری محترمہ الکا تیواری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اویناش کمار، محکمہ صنعت کے سکریٹری اروہ راجکمل، اور ڈائریکٹر آف انڈسٹریز سوشانت گورَو سمیت کئی سینئر افسران شامل تھے۔
عالمی ای-موبلٹی ایونٹ میں شرکت کی دعوت
وزیر اعلیٰ سورین کو مس کیٹرینا کلاس (انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ ڈیلیگیشنز، گوٹھن برگ اے بی) کی جانب سے EVS38 میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ۔ یہ عالمی ای-موبلٹی ایونٹ 19 سے 22 جون 2025 تک گوٹھن برگ میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی جدید ترین ای-موبلٹی اختراعات اور پائیدار ٹیکنالوجیز کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع کو جھارکھنڈ کے عالمی منظرنامے پر ابھرتے ہوئے تکنیکی شراکت دار کے طور پر پیش کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔
جھارکھنڈ کے ترقیاتی امکانات پر روشنی
اپنے دورے کے دوران گوٹھن برگ میں بھارتی سفارت خانے کی میزبانی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کیا، جس میں 50 سے زائد صنعتوں کے اعلیٰ نمائندگان شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے جھارکھنڈ میں موجود مینوفیکچرنگ، کان کنی، صاف توانائی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ عالمی معیار کی سہولیات، پالیسی سپورٹ اور انسانی وسائل کی دستیابی کی بدولت ایک نیا سرمایہ کاری مرکز بن کر ابھرا ہے۔
دورے کا اختتام: وزیر اعلیٰ بھارت لوٹے
یہ دورہ کئی اعلیٰ سطحی میٹنگ، صنعتکاروں سے ملاقاتوں اور مستقبل کی شراکت داریوں کی بنیاد رکھنے کے بعد مکمل ہو گیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کا وفد منگل کو سوئیڈین سے نئی دہلی لوٹ آیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت آج رانچی پہونچ رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version