ہومJharkhandکابینہ کی میٹنگ میں تعلیم، سڑک، صحت سے جڑے 31 تجاویز کو...

کابینہ کی میٹنگ میں تعلیم، سڑک، صحت سے جڑے 31 تجاویز کو منظوری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں پر 1000 کروڑ روپے سے زائد خرچ کرے گی ہیمنت حکومت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20 جون:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں جمعہ کو جھارکھنڈ کابینہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کل 31 تجاویز کو منظوری دی گئی۔ فیصلے ریاست کے تعلیمی، بنیادی ڈھانچے، ملازمین کے مفادات اور صحت کے شعبوں سے متعلق رہے۔
تعلیم کو ملی نئی رفتار ملےگی
کھونٹی میں خواتین کالج اور ایچاگرھ (سرائےکیلا) میں ڈگری کالج کی تعمیر کے لیے بالترتیب 57.95 کروڑ اور 38.76 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ نے دُمکا اور پلامو میں دو نئے فارمیسی انسٹی ٹیوٹس کے قیام کے لیے 56 نئے عہدوں کی منظوری بھی دی۔
بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی
کئی اہم سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اور توسیع کے لیے کابینہ نے مجموعی طور پر 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی۔
لاتہار کے “برواڈیہ-منڈل-بھنڈریا” روڈ کے لیے 114.99 کروڑ جاری کیے گئے۔
رانچی کے ارگوڑا-نیا سرائے (رِنگ روڈ) پراجیکٹ کے لیے 141.06 کروڑ جاری کیے گئے۔
سمڈیگا تا چھتیس گڑھ بارڈر سڑک بہتری کے لیے 38 کروڑ جاری کیے گئے۔
منوہرپور میں کوئل ندی پر پل کی تعمیر کے لیے 37.88 کروڑ جاری کیے گئے۔
ہائی کورٹ و ودھان سبھا روڈ (6 لین) پراجیکٹ کے لیے 301.12 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔
ملازمین کے حق میں اہم فیصلے
عدالتی احکامات کی روشنی میں کئی سابق و مرحوم ملازمین کے رشتہ داروں کی تقرری، سروس مستقل کرنے اور مالی فائدے دینے کی منظوری دی گئی۔
ایک سابق رجسٹرار یوگیشور رام کو 1st اور 2nd ACP ترقی کے تحت مالی فائدہ دیا گیا۔
انتظامی و بھرتی سے متعلق اصلاحات
جھارکھنڈ ملازم سلیکشن کمیشن کو مقابلہ جاتی امتحانات کے انعقاد کے لیے 31.50 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ ملی۔
پولیس افسران کو یومِ تاسیس پر میڈل دینے کے اصولوں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔
سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور موبائل فون ری چارج کی پالیسی میں ترمیم کی گئی۔
صحت، نوجوان اور مذہبی شعبے
جھارکھنڈ ہندو مذہبی ٹرسٹ بورڈ کو ہر سال 3 کروڑ روپے امداد دینے کا فیصلہ۔
ریاست میں HIV/AIDS پر قانون ساز فورم (Legislative Forum) کے قیام کی منظوری۔
جھارکھنڈ میڈیکل کونسل اور اساتذہ کی ترقی سے متعلق دو نئے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی۔
NCC کیڈٹس کے لیے روزانہ الاؤنس میں اضافہ اور AC Tier-3 میں سفر کی اجازت دی گئی۔
دیگر فیصلے
دہلی میں جھارکھنڈ بھون کے افسران کی ہنگامی سفر پر خرچ ہونے والی رقم 1.19 لاکھ کی ادائیگی کی منظوری۔
رانچی کے کوَر کیپیٹل ایریا میں مجوزہ تاج ہوٹل کی اونچائی بڑھانے اور زمین کے استعمال کی حد میں نرمی دی گئی۔
کابینہ سکریٹری وندنا دادل نے بتایا کہ یہ فیصلے ریاست کی ترقی، بہتر گورننس اور عوامی سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیے گئے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version