ہومJharkhandبی جے پی رام گڑھ نگر پریشد منڈل نے محلہ چوپال کا...

بی جے پی رام گڑھ نگر پریشد منڈل نے محلہ چوپال کا اہتمام کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

خواتین مستفیدین سے آگے بڑھ کر ترقی کی رہنما بن چکی ہیں: رنجیت کمار سنہا

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،18؍جون: سیوا سوشاسن غریب کلیان کے 11 سال مکمل ہونے پر آج وارڈ نمبر 5 شکتی کیندر پوچرا بستی میں واقع پرمود یادو کے رہائشی دفتر میں بی جے پی رام گڑھ نگر پریشد منڈل کے صدر منوج گری کی صدارت میں محلہ چوپال کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں موجود محلہ کے مکینوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں گزشتہ 11 سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ آیوشمان بھارت یوجنا میں 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا اور مودی حکومت کے 11 سال کی کامیابیوں پر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سینئرلیڈر رنجیت کمار سنہا نے کہا کہ مودی حکومت نے سوکنیا سمردھی یوجنا، ماتر وندنا یوجنا، مدرا یوجنا، لکھپتی دیدی، ڈرون دیدی، بیما سخی یوجنا کے ذریعے خواتین کو معاشی آزادی دی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اب 33 فیصد خواتین ایم پی اور ایم ایل اے بن کر مرکزی اور ریاستی حکومت میں اہم رول ادا کریں گی۔ اس سے پہلے ناری شکتی کو پنچایت انتخابات میں 50 فیصد ریزرویشن مل چکا ہے۔ مودی حکومت میں خواتین مستفید ہونے سے ترقی کی رہنما بن گئی ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت کے 11 سال کے بارے میں جانکاری دی۔ خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے منڈل کے صدر منوج گری نے موضوع کا تعارف کرایا اور مودی حکومت کے 11 سال کی کامیابیوں پر موجود لوگوں میں لٹریچر تقسیم کیا۔ پروگرام کی نظامت مہیلا مورچہ کی سٹی صدر منجو دیوی نے کی اور شکریہ کی تجویز پرمود یادو نے پیش کیا۔ چوپال میں سابق جنرل سکریٹری سنیل ساہو، ضلع دفتر کے وزیر ونود پرساد، روبی کماری، سویتا دیوی، ناگیشور یادو، منوج یادو، ریتا دیوی کماری، ریا کماری اور بڑی تعداد میں خواتین اور علاقہ مکین موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version