ہومJharkhandبی جے پی امیدوار ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے نامزدگی داخل کی

بی جے پی امیدوار ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے نامزدگی داخل کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پلاموں،21 اکتوبر:۔ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے سوموار کو پلاموں کے پانکی اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بی جے پی امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ بی جے پی پلاموں کی تمام پانچ اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ بی جے پی امیدوار کشواہا ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا نے کہا کہ پلاموں کی پانچوں اسمبلی سیٹوں پر کمل کھلے گا۔ جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف پانکی بلکہ پلاموں کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ امیدوار ششی بھوشن مہتا کے ساتھ تجویز کنندہ کے طور پر آئے بی جے پی کے ضلع صدر امیت تیواری نے بھی جے ایم ایم پر کئی الزامات لگائے اور کہا کہ عوام انہیں اس الیکشن میں سبق سکھائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version