ہومJharkhandموٹر سائیکل چور گروہ کا پردہ فاش

موٹر سائیکل چور گروہ کا پردہ فاش

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کوڈرما پولیس نے چوری کی 10 بائیک کے ساتھ دو چوروں کو کیا گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
کوڈرما،27؍مارچ: ضلع کی ڈومچانچ پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ڈومچانچ پولیس نے چوری کی 10 موٹر سائیکلوں کے ساتھ دو چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی کی معلومات ضلع ایس پی آفس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی گئی ہے۔دراصل کوڈرما ایس پی انودیپ سنگھ کی جانب سے ضلع میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام تھانہ انچارج، گشتی ٹیموں، پی سی آر اور پینتھر جوانوں کو مستعدی سے ڈیوٹی کرنے اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے کی ضروری ہدایات دی گئی تھیں۔اسی دوران ڈومچانچ تھانہ علاقے سے موٹر سائیکل چوری کے ایک واقعے کے سلسلے میں چین پور کے راجیش کمار یادو نے ڈومچانچ تھانہ میں موٹر سائیکل چوری کا معاملہ درج کرایا۔ اس معاملے کو حل کرنے، موٹر سائیکل کی برآمدگی اور چور کی گرفتاری کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر تھانہ انچارج کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔اس ٹیم کے ذریعے مستعدی کے ساتھ مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جانے لگی۔ اسی دوران ڈومچانچ پٹرول پمپ کے قریب ٹیم نے ایک شخص کو موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پکڑے گئے شخص کی شناخت 20 سالہ سنی کمار (رانا) کے طور پر ہوئی ہے جو ڈومچانچ تھانہ علاقے کے جان پور کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں آیوش کمار (سکنہ ڈڈہا، تھانہ ایچاک، ضلع ہزاری باغ) اور ریتک کمار (سکنہ بونگا، تھانہ ایچاک، ضلع ہزاری باغ) کے ساتھ مل کر کوڈرما، ڈومچانچ، تلیا، ہزاری باغ، گریڈیہہ، رام گڑھ اور دیگر سرحدی اضلاع میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو انجام دیتا تھا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ڈومچانچ میں واقع ایک کلینک کے پاس سے ایک موٹر سائیکل چوری کی تھی، جسے اس نے اپنے ساتھی ریتک کمار کو فروخت کرنے (ٹھکانے لگانے) کے لیے دیا ہے۔ملزم سنی کمار نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل کے علاوہ دیگر مقامات سے چوری کی گئی بائیکس بھی ریتک کمار کو دی گئی ہیں جو تمام بائیکس ریتک کمار کے پاس موجود ہیں۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے ریتک کمار کے ایچاک میں واقع بونگا گاؤں کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے پولیس کو چوری کی 10 بائیکس برآمد ہوئیں۔اس کے بعد پولیس نے ریتک کمار کو گرفتار کر لیا اور وہاں سے برآمد ہونے والی تمام موٹر سائیکلوں کو ڈومچانچ تھانہ لایا گیا۔ ڈومچانچ تھانہ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.