جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15 فروری:۔ جھارکھنڈ میں بی ایڈ (بیچلر آف ایجوکیشن)، ایم ایڈ (ماسٹر آف ایجوکیشن) اور بی پی ایڈ (بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن) کورسز میں داخلے کے لیے درخواست کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے۔ جبکہ امتحان 20 اپریل کو لیا جائے گا۔
136 بی ایڈ کالجوں میں ہوگا داخلہ
منتخب امیدواروں کو تعلیمی سیشن 2025-2027 کے لیے ریاست کے 136 بی ایڈ کالجوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ جے سی ای سی ای بی کے اصولوں کے مطابق، 85 فیصد نشستیں ان امیدواروں کے لیے مختص ہوں گی جنہوں نے جھارکھنڈ کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔
امتحان سات اضلاع میں ہوگا
داخلہ امتحان 20 اپریل کو رانچی، دھنباد، بوکارو، جمشید پور، دمکا، ہزاری باغ اور پلاموں اضلاع کے مختلف امتحانی مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔ عام زمرے کے طلباء کے لیے درخواست کی فیس 1000 روپے رکھی گئی ہے۔ جبکہ پسماندہ طبقے کے طلبہ کے لیے درخواست کی فیس 750 روپے ہے اور درج فہرست قبائل، درج فہرست ذات اور خواتین کے لیے درخواست کی فیس 500 روپے ہے۔
