ہومJharkhandاسمبلی اسپیکر رویندر ناتھ مہتو لوک سبھا اسپیکر اوم برلاکو الوداع کرنے...

اسمبلی اسپیکر رویندر ناتھ مہتو لوک سبھا اسپیکر اوم برلاکو الوداع کرنے ایئرپورٹ پہنچے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،26؍مئی: جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو لوک سبھا اسپیکر اوم برلاکو رخصت کرنے رانچی کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے اوم برلاکو ایک شال اور بھگوان برسا منڈا کا علامتی نشان پیش کیا۔ ایئرپورٹ پر مہمان خصوصی کے کمرے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان قانون سازی سے متعلق امور پر غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔ واضح ہو کہ اوم برلادو روزہ دورے پر رانچی آئے تھے۔ کل جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ اور دیگر معززین نے اسپیکر کا استقبال کیا۔ اس دوران اوم برلانے کہا تھا کہ میں بھگوان برسا منڈا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ سرزمین قبائلی برادری کی ثقافت ہے۔ برسا منڈا نے قبائلی برادری، جنگلات، زمین اور قبائلیوں کی ثقافت کو بچانے کے لیے ایک طویل جنگ لڑی۔ ان کی جدوجہد کی وجہ سے ہی آج قبائلی معاشرے کو عزت ملتی ہے۔ جھارکھنڈ بھی قبائلی برادری کی ترقی کے ساتھ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برسا منڈا کی یہ سرزمین ہمارے لیے ایک تحریک ہے۔ اس دوران لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلانے کہا کہ انہوں نے قبائلی برادری کے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا، جس کی وجہ سے انہیں لڑنے کی طاقت ملی۔ دھرتی ابا برسا منڈا طویل عرصے تک اس جیل میں رہے۔ آنے والی نسلیں جب بھی یہاں آئیں گی، انہیں بھگوان برسا منڈا کی زندگی کی لگن، جدوجہد اور قبائلی عزت نفس کو برقرار رکھنے سے تحریک ملے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version