ہومJharkhandاسمبلی انتخابات: حفیظ الحسن انصاری کی آسام میں انتخابی رابطہ عامہ مہم،...

اسمبلی انتخابات: حفیظ الحسن انصاری کی آسام میں انتخابی رابطہ عامہ مہم، کہا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

حقوق کی لڑائی اب ہوگی تیز

جدید بھارت نیوز سروس
گوہاٹی،رانچی،3؍اپریل: آج آسام کے مختلف علاقوں میں حکومتِ جھارکھنڈ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود و آبی وسائل جناب حفیظ الحسن انصاری صاحب نے عوامی رابطہ اور انتخابی مہم کے دوران عوام سے والہانہ ملاقات کی۔اس دوران ہر طبقے، ہر معاشرے اور ہر برادری کے لوگوں میں بے پناہ جوش و خروش، بھروسہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (JMM) کے تئیں گہری حمایت واضح طور پر دیکھنے کو ملی۔ گاؤں گاؤں اور ٹولہ محلوں میں امنڈتا ہوا عوامی سیلاب اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب اپنے حق، اختیار اور وقار کی آواز کو مزید بلند کرنا چاہتے ہیں۔لوگوں کے چہروں پر جو اعتماد اور امید نظر آئی، وہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایک ایسی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں جو ان کی جدوجہد، ان کے مسائل اور ان کے خوابوں کو سمجھتی ہے۔ عوام نے کھل کر کہا کہ اب انصاف، مساوات اور ترقی کی سمت میں ایک مضبوط قدم بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔عوام نے یک زبان ہو کر عہد کیا کہ وہ تیر کمان (تیر دھنش) کے نشان پر ووٹ دے کر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو کامیاب بنائیں گے اور اپنے حقوق کی اس لڑائی کو نئی مضبوطی دیں گے۔یہ عوامی حمایت محض انتخابی جوش نہیں بلکہ تبدیلی کی ایک مضبوط لہر ہے جو آنے والے وقت میں نئی سمت اور نئی شناخت کا تعین کرے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.