ہومJharkhandکنٹریکٹ پر اساتذہ کی تقرری کا عمل فوری طور پر منسوخ کیا...

کنٹریکٹ پر اساتذہ کی تقرری کا عمل فوری طور پر منسوخ کیا جائے: این ایس یو آئی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی 14 اکتو بر (راست) NSUI کے وفد نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر نمیتا سنگھ کا گھیراؤ کیا۔اس دوران این ایس یو آئی کےریاستی نائب صدر امان احمد نے جھارکھنڈ حکومت، یو جی سی ریگولیشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ کس طرح رانچی یونیورسٹی اور کوئلانچل یونیورسٹی انتظامیہ نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کو انتظام میں بحال کیا ہے اور کس طرح ڈی ایس پی ایم یو نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں بحال کیا ہے۔رجسٹرار کو ایک میمو رنڈم بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی میں شعبہ مینجمنٹ “اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز” کے لئے کنٹریکٹ ٹیچر کے عہدے کے لئے کئے گئے حالیہ انٹرویو میں قواعد کو نظر انداز کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے کچھ خاص لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر امان احمد، تنو سنگھ، حسین انصاری، پرنس راج، امیت کمار، پرنس راج، سرفراز احمد، اقبال اختر، وینکی کمار وغیرہ جیسے طلبہ رہنما موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version