ہومJharkhandرام گڑھ میں نشہ مخالف پدیاترا، عوام کو نشہ سے دور رہنے...

رام گڑھ میں نشہ مخالف پدیاترا، عوام کو نشہ سے دور رہنے کا حلف

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نشہ ایک سنگین سماجی برائی، اس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا: توفیق الحسن

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،08؍ جنوری: نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی(NALSA) کی ‘DAWN’ مہم کے تحت “نشے کو نا، زندگی کو ہاں” کے موضوع پر ایک عظیم الشان پد یاترا (پیدل مارچ) کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پد یاترا رام گڑھ سول کورٹ سے شروع ہوئی۔اور بھگوان برسا منڈا کے مجسمے کے سامنے پہنچ کر دوبارہ نیشنل ہائی وے 23 سے ہوتے ہوئے سول کورٹ میں آکر اختتام پذیر ہوئی۔اس پد یاترا میں رام گڑھ ضلع کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی توفیق الحسن، پرنسپل جج فیملی کورٹ راجیو آنند، ڈسٹرکٹ جج ون وشال شریواستو، ڈی ڈی سی آشیش اگروال، ایس پی اجے کمار، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی انیل کمار، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ منوج کمار رام، سول جج شیو بھیندو دویویدی، سجیتا گوئیگ، آلوک سنگھ، ہرشیت تیواری، عائشہ سنگھ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آنند اگروال، سکریٹری سیتا رام، خزانچی ہرکھ ناتھ مہتو، نائب صدر رشی مہتو سمیت بار ایسوسی ایشن کے اراکین، عدالت کے ملازمین، پیرا لیگل رضاکار اور عام شہری موجود تھے۔اس پد یاترا کا مقصد لوگوں کو نشے کے خلاف بیدار کرنا اور انہیں اس کے برے نتائج سے آگاہ کرنا تھا۔ پد یاترا کے دوران لوگوں کو نشے کے خلاف حلف دلایا گیا اور انہیں نشے سے دور رہنے کی ترغیب دی گئی۔پد یاترا کے اختتام پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج توفیق الحسن نے کہا کہ نشہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ہمیں اس کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ایس پی اجے کمار نے کہا کہ نشہ ایک جرم ہے اور پولیس اس کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نشے کے خلاف پولیس کا تعاون کریں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو نشے کے متعلق بیدار کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آنند اگروال نے کہا کہ نشہ ایک سماجی برائی ہے اور ہمیں اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن اس سمت میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version