وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ویگن پی او ایچ کی صلاحیت بڑھانے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 23 مئی: عزت مآب ریلوے وزیر اشونی وشنو بہار کے دورے پر پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نےبہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی اور بہار میں ریلوے سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔پروگرام کے دوران وزیر ریلوے اشونی وشنو نے پٹنہ تا جمال پور کے درمیان ونڈو ٹریلنگ معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ پنچایتی راج، ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ اور بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا بھی اس موقع پر موجود تھے۔جمال پور پہنچنے کے بعد مرکزی وزیر ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے جمال پور اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جمال پور اسٹیشن پر 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ری ڈیولپمنٹ کام کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔جمال پور ورکشاپ پہنچ کر مرکزی وزیر ریلوے ویشنو نے دیگر وزراء اور معززین کے ساتھ ویگن مینوفیکچرنگ شاپ اور کرین شاپ وغیرہ کا معائنہ کیا اورجمال پور ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کے لیے 78.96 کروڑ روپے کا ایک اور تحفہ دیتے ہوئے جمال پور ورکشاپ میں ویگن پی او ایچ کیپیسیٹی اگمنٹیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ویگن مینوفیکچرنگ ورکشاپ میں وزیر ریلوے نے جمال پور ورکشاپ میں تیار کردہ ٹوائلٹ کے ساتھ باکس این ویگن، بی ایل سی ایس ویگن اور بریک وین کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ کرین ورکشاپ میں عزت مآب وزیر نے نئی تیار کردہ 140 ٹن کرین، 8 وہیلر ٹاور کار اور جمال پور جیک کا معائنہ کیا جو اس ورکشاپ کی خصوصی مصنوعات ہیں۔ مرکزی وزیر ریلوے کا ورکشاپ میں جمال پور لوکوموٹیو ورکشاپ کے ملازمین نے پرتپاک استقبال کیا۔
