بحسن وخوبی اختتام پذیر، 26 طلبہ کی دستاربندی ہو ئی
رانچی10 فروری(راست): الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ہندپیڑھی رانچی میں 8/ فروری 2025 کو بعدنمازعشاءتاصبح صادق ہندپیڑھی رانچی میں سالانہ اجلاس بنام”شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی”اپنے روایتی طمطراق کے ساتھ انعقادپزیرہوئ ۔کانفرنس کی صدار خانقاہ مظہریہ منعمیہ رانچی کے سجادہ نشیں حضرت علامہ ومولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری نے فرمایااور مخیرقوم جناب سعیدادریسی نے سرپرستی اداکی، جشن دستاربندی میں ملک کے مشاہیر خطباو شعراتشریف لائے. دودھی نگر سون بھدر یوپی سے تشریف لائے پیرطریقت رہبر شریعت، خلیفہ حضور حافظ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نصیر الدین عزیزی المعروف حضور نصیر ملتدامت برکاتہم العالیہ نے عوام اہل سنت کوناصحانہ کلمات کہتے ہوے ادارے کی تعمیری وتعلیمی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی ساتھ ہی فارغین علما، قراءاور حفاظ کی تعداد، نصاب تعلیم کاازہر ہندجامعہ اشرفیہ مبارک پور سے ہم آہنگی پرفرحت اطمینان کا اظہار کرتے ہوے اساتذۂ کرام کی خدمات پرحوصلہ افزا کلمات سے نوازانیز اراکین کے کشادہ قلبی کابھی ذکرفرمایا۔مہمان خصوصی جناب حفیظ الحسن انصاری وزیربراےاقلیتی امور حکومت جھارکھنڈ نے مجمع سے خطاب کیااورکہاکہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی مسلمان تعلیمی میدان میں پیچھے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرکام وضرورت پر تعلیم کو ترجیح دیں تب ترقی کے منازل طے کیئے جاسکتے ہیں، محترم کابینہ وزیرنے اپنی جانب سے حکومتی سطح پر جامعہ کے لیے ہونے والے تمام تر امداد کی یقین دہانی کرائی اور حکومت جھارکھنڈ کے ذریعہ عوامی فلاح کے لیئے اٹھاے جارہے اقدام سے مجمع کو روشناش کرایا ۔حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے مجمع عام سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ وہ بچے بڑے خوش نصیب ہیں جنہوں عالمیت اور حفظ کرلیا انہوں نے کہاکہ مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ مدارس کے تعلیمی وتعمیری ترقی میں بھرپورحصہ لیں ناظم اعلی نے وزیرکابینہ جناب حفیظ الحسن انصاری کے خدمات اور مدارس اسلامیہ کے تئیں ان کے نیک عزائم پر روشنی ڈالی نیز مدارس اسلامیہ کی اہمیت اور افادیت ودینی، عائلی وملی ضرورتوں کی تکمیل پر ادارہ شرعیہ کس قدر کمر بستہ ہے اس پربھی روشنی ڈالا.26 طلبہ کی دستاربندی ہو ئی۔ صلاۃ سلام اور پیر طریقت حضور نصیر ملت کی دعاپر کانفرنس کا اختتام ہوا۔
