ہومJharkhandہند پیڑھی میں پیرا ماؤنٹ پبلک اسکول کا سالانہ جلسہ اور تقسیم...

ہند پیڑھی میں پیرا ماؤنٹ پبلک اسکول کا سالانہ جلسہ اور تقسیم انعامات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مہمانِ خصوصی تنویر احمد نے اسکول کی 30 سالہ کامیابی کو سراہا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم؍ فروری:آج مورخہ یکم فروری 2026 کو رانچی کے علاقے ہند پیڑھی میں واقع پیرا ماؤنٹ پبلک اسکول میں سالانہ جلسہ اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ‘فرینڈز آف ویکر سوسائٹی ‘، رانچی کے صدر تنویر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں تنویر احمد نے کہا کہ ہند پیڑھی جیسی تنگ گلیوں اور محدود وسائل والے علاقے میں گزشتہ تقریباً 30 برسوں سے ایک انگلش میڈیم اسکول کا مسلسل چلنا بذاتِ خود ایک بڑی کامیابی ہے۔ پیرا ماؤنٹ پبلک اسکول اس علاقے میں تعلیم کی وہ شمع ہے، جو مستقل بچوں کے مستقبل کو روشن کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام انتہائی قابلِ ستائش رہے اور ان کی کارکردگی کسی بڑے نامور اسکول کے بچوں سے کم نہیں تھی۔ یہ اسکول کے اساتذہ کی محنت اور بچوں کی لگن کا ثبوت ہے۔مہمانِ خصوصی نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس ایمانداری اور محنت سے اسکول بچوں کی تعلیم پر کام کر رہا ہے، اسی لگن کے ساتھ والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینی ہوگی۔ تبھی تعلیم کا وہ مضبوط درخت تیار ہوگا، جو آگے چل کر پورے معاشرے اور قوم کو سایہ دے گا۔پروگرام کے دوران تمام طلبہ کو میڈلز اور مومینٹو دے کر نوازا گیا، جس سے بچوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔اس موقع پر سٹی پبلک اسکول کے ڈائریکٹر مسعود کچھی، بلیس انٹرنیشنل اسکول کی ڈائریکٹر محترمہ شگفتہ یاسمین، عثمانیا اسکول کے ڈائریکٹر عثمان سر، آفاق اکیڈمی کے مہتاب سر، سینٹ جی ایم اسکول کے عرش سر، سرور خان سمیت کئی ماہرینِ تعلیم اور معزز شخصیات موجود تھیں۔اسکول کے ڈائریکٹر سید انصار اللہ، وائس پرنسپل سلمیٰ انصار اللہ اور اسکول کے تمام اساتذہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کا اختتام بچوں، والدین اور مہمانوں کی ستائش کے ساتھ ہوا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version