رانچی، 13 جون (یواین آئی) سنجے مہتا کی قیادت میں اے جے ایس یو پارٹی کے ایک وفد نے آج راج بھون میں جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے سلسلے میں ایک میمورنڈم سونپا۔وفد نے گورنر کو آگاہ کیا کہ سال 2025 میں اب تک ریاست میں تقریباً 400 افراد کا قتل کیا جا چکا ہے جو کہ امن و امان کی انتہائی تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے گورنر کی توجہ حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے قتل کے مختلف واقعات کی طرف مبذول کرائی اور ریاست میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے ماحول پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دریں اثنا، آل انڈیا والمیکی مہاسبھا، جھارکھنڈ پردیش کے ایک وفد نے آج راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں سماج سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
