ہومJharkhandپہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ’شکریہ پاکستان ‘لکھنے والانوجوان گرفتار

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ’شکریہ پاکستان ‘لکھنے والانوجوان گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو، 23 اپریل:۔کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی موت کے واقعے کے بعد، ملت نگر، بلیدیہ، بوکارو کے رہنے والے محمد نوشاد نے شکریہ پاکستان لکھا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس کے بعد معاملہ بڑھ گیا، جس پر بوکارو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ درحقیقت یہ حملہ منگل کو کشمیر کے پہلگام شہر کےایک سیاحتی مقام بیسران وادی میں ہوا۔ جانکاری کے مطابق گرفتار محمد نوشاد کے والد کا نام محمد مشتاق ہے اور وہ ملت نگر کا رہنے والا ہے۔ فی الحال بوکارو پولیس گرفتار محمد نوشاد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سٹی ڈی ایس پی کم ضلع پولیس کے ترجمان آلوک رنجن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹ کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد اس معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اس کے بارے میں مکمل جانکاری اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version