ہومJharkhandرام گڑھ ڈی سی کی زیر صدارت مائننگ ٹاسک فورس کا اجلاس...

رام گڑھ ڈی سی کی زیر صدارت مائننگ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت کارروائی کی دی ہدایت

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ، 30؍ مارچ: ڈپٹی کمشنر، رام گڑھ فیض احمد ممتاز کی صدارت اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار کی موجودگی میں سوموار کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلعی سطح کی مائننگ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر نشانت ابھیشیک نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو پی پی ٹی (PPT) کے ذریعے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ کچھ عرصہ میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور غیر قانونی کان کنی کے خلاف مزید موثر طریقے سے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مائننگ ٹاسک فورس کے گذشتہ اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں کیے گئے کاموں کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ غیر قانونی دہانوں (موہانوں) کو بند کرنے کے سلسلے میں کیے گئے کاموں کی معلومات لینے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کہیں سے بھی غیر قانونی دہانوں سے کان کنی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں اچھی طرح بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے حال ہی میں غیر قانونی دہانوں کو بند کرنے کے لیے کی گئی ‘کنٹرول بلاسٹنگ ‘ کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ باقاعدگی سے غیر قانونی دہانوں کی نشاندہی کر کے ضرورت کے مطابق کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے انہیں بند کیا جائے۔ مائننگ ٹاسک فورس کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے معدنیات کی نقل و حمل سے متعلق تمام گاڑیوں میں جی پی ایس (GPS) لگانا یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وہیں انہوں نے آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ضلع کی مختلف ریلوے سائڈنگز کا معائنہ کرنے اور قواعد کے مطابق ان کے آپریشن کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکل آفیسرز اور تھانہ انچارجز کو ریت کی غیر قانونی نقل و حمل پر مکمل پابندی لگانے کے حوالے سے کئی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں فاریسٹ ڈویژنل آفیسر، ایڈیشنل کلکٹر، ضلعی سطح کے افسران، انتظامی و پولیس حکام، مختلف پروجیکٹس کے جنرل مینیجرز، سرکل آفیسرز اور تھانہ انچارجز سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.