ہومJharkhandبھارت اور جنوب افریقہ کے درمیان ہونے والےمیچ کو لیکرضلع انتظامیہ اور...

بھارت اور جنوب افریقہ کے درمیان ہونے والےمیچ کو لیکرضلع انتظامیہ اور جے ایس سی اے کی مشترکہ میٹنگ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،22؍اکتوبر: آج، JSCA اور رانچی ضلعی انتظامیہ کے حکام کے درمیان 30 نومبر 2025 کو جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (JSCA) اسٹیڈیم، دھروا، رانچی میں منعقد ہونے والے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ODI کرکٹ میچ کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کرکٹ میچ کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔جے ایس سی اے کے صدر اجے ناتھ شاہ دیو، ڈپٹی کمشنر رانچی منجوناتھ بھجنتری، سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس رانچی راکیش رنجن، جے ایس سی اے کے نائب صدر شری سنجے پانڈے، سکریٹری سوربھ تیواری، جوائنٹ سکریٹری شہباز ندیم، خزانچی امیتاوا گھوش،سب ڈیویژنل افسر صدر ، رانچی ، اتکرش کمار، ایس پی ٹریفک رانچی راکیش سنگھ، اے ڈی ایم لااینڈ آرڈر راجیشور ناتھ آلوک، ڈی ایس پی ہٹیا پرمود کمار مشرا، جے ایس سی اے کے لائف ممبر راجیو کمار سنگھ، ونئے بہاری کرن، کشور چندرا سمیت جے ایس سی اے اور ضلع انتظامیہ کے دیگر متعلقہ عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں کرکٹ میچ کے دوران متوقع بڑے ہجوم کے پیش نظر ٹریفک اور سیکورٹی سمیت ضروری انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جے ایس سی اے کے صدر اجے ناتھ شاہد دیو نے ضلع انتظامیہ کے تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ مربوط کوششیں ایونٹ کی کامیابی کی کلید ہیں۔سکریٹری سوربھ تیواری نے اسٹیڈیم کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کے بارے میں معلومات شیئر کیں اور کہا کہ جے ایس سی اے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version