تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، 3 افراد ہلاک
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اگست:۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں اتوار کی شام سڑک حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ ہرمو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے سڑک بلاک کردی۔ تھوڑی ہی دیر میں ہرمو سے ارگورہ تک لمبا جام لگ گیا۔ پولیس لوگوں کو سمجھا کر جام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
مقامی لوگوں نے بتایا کہ شام 6 بجے کے قریب رانچی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک تیز رفتار کار نے ایک بائک کو ٹکر مار دی۔ 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ علاج کے دوران ایک کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک کمسن بچی اور ایک بچہ شامل ہے۔ اس حادثہ میں اسکوٹر پر سوار ماں بیٹی اور راہگیر خاتون کی موت ہوگئی۔
تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو کچل دیا
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ گولڈ بزنس مین موہت، جو گاڑی چلا رہا تھا، نشے میں تھا۔ مشتعل لوگوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر مارا پیٹا۔ اس کے ساتھ ہی ایمبولینس کے آنے میں تاخیر سے لوگ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے سڑک پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ارگورہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے حالات پر قابو پانا شروع کر دیا۔
ہرمو سے ارگورہ تک طویل جام، پولیس پریشان
دوسری جانب اس خوفناک حادثے کی وجہ سے ہرمو روڈ سے ارگورہ تک لمبا جام ہوگیا۔ ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی۔ پولیس لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتی رہی لیکن لوگ ہلنے کو تیار نہیں تھے۔
