ہومJharkhandرام پور میں یوتھ اسپورٹس کلب کی جانب سے فٹ بال میچ...

رام پور میں یوتھ اسپورٹس کلب کی جانب سے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

میچ کا افتتاح مدھو پور سے وزیر وگرینڈ الائنس جے ایم ایم کے امیدوار حفیظ الحسن انصاری نے کیا

مدھوپور، ۴؍نومبر: مددھوپور اسمبلی حلقہ کے تحت رام پور میں یوتھ اسپورٹس کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح وزیر وگرینڈ الائنس جے ایم ایم امیدوار مدھوپور حفیظ الحسن انصاری نے کیا۔ پروگرام کا آغاز فٹبال کو کک لگا کر کیا گیا، مہمان خصوصی شری انصاری نے کھلاڑیوں اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کھیلوں کے تئیںدلچسپی لیتے رہنا چاہیے، پڑھائی اور دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ کھیلوں کو بھی اب روزمرہ کے معمولات میں بھی شامل کرنا ہوگا، تب ہی ہماری جسمانی نشوونما کے ساتھ دماغی نشوونما بھی ممکن ہے۔ موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں کھلاڑی دیہی تماشائی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version